ابنا: افغانستان کی وزارتِ داخلہ کے مطابق خودکش حملہ دارالحکومت کابل سے شمال مشرق کی جانب واقع صوبہ کاپیسا میں پیش آیا ہے۔ خودکش حملہ صوبے کے گورنر کے دفتر سے تقریباً دو سو میٹر دور ہوا۔ اطلاعات کے مطابق حملے میں ہلاک ہونے والوں میں چار پولیس افسران اور باقی عام شہری ہیں جب کہ زخمیوں میں بھی سات عام شہری شامل ہیں۔ دریں اثناء افغان نائب صدر اور وزیر داخلہ بسم اللہ محمدی پر ایک راکٹ حملہ ہوا ہے جس میں وہ محفوظ رہے ہیں۔طالبان کے ترجمان ذبیع اللہ مجاہد نے فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی سے بات کرتے ہوئے صوبہ کاپیسا میں خودکش حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
/169
اہم: اس پٹیشن کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لئے 10 لاکھ ووٹوں کی ضرورت ہے مگر کیا کیا جائے کہ ابھی تک چالیس ہزار افراد نے بھی ووٹ نہیں دیا۔ فارورڈ کریں امام زمانہ (عج) کے صدقے۔ پلیز